تحصیل میونسپل آفس مستوج واقع بونی میں رات آتشزدگی سےعمارت کا ایک حصہ جل کر خاکستر،
کروڑوں کا نقصان تاہم ریکارڈ محفوظ ۔
اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر)گزاشتہ رات قریب دو بجے تحصیل میونسپل آفس مستوج (ٹی ایم اے) واقع بونی میں آتشزدگی کے واقعہ رونما ہونے سے عمارت کا ایک حصہ جل کر خاکستر ہوئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ریسکیو 1122 کے فائر بریگیڈ، مقامی پولیس اور مقامی رہائشی لوگ موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر عمارت کے بڑے حصے اور ریکارڈ بچانے میں کامیاب ہوئے۔
اگ لگنے کی وجہ بجلی کی شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔
اگ پھیلنے سے واٹر کوالٹی ٹسٹنگ لیبارٹی،واٹر ٹینکر،ٹریکٹر،کانفرنس ہال،تحصیل چیرمین موڑکھؤ تورکھو کے دفتر سمیت تمام فرنیچر جل کر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں۔
واقعہ رونما ہوتے وقت دفتر کا چوکیدار ڈیوٹی پر موجود تھے جو واقعے کی اطلاع فوری طور متعلقہ اداروں تک پہنچائی۔
یاد رہے ٹی ایم اے کا اپنا فائر بریگیڈ بغرض مرمت 18 دسمبر 2023 سے پشاور میں ہے جسے چند روز قبل سوشل میڈیا کے ذریعے بھی مشتہر کیا جا چکا تھا۔