کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا جس کے باعث بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 2075 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مارکیٹ رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 450 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 900 روپے اور فی 10 گرام کی قیمت 386 روپے اضافے سے 1 لاکھ 86 ہزار 814 روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر برقرار رہی۔