چکدرہ: الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 15معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم

Spread the love

چکدرہ (بیوررپورٹ)الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 15معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم۔

جماعت اسلامی شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے ادینزئی کے 15معذور افراد کو ویل چیئرز فراہم کر دیں۔

جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر وامیدوار حلقہ این اے 7مولانا ڈاکٹر محمد اسماعیل نے مستحق معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ویل چیئر فراہم کرنے کا مقصد معذور افراد کو زندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔

بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں کئی افراد وسائل نہ ہونے کے ویل چیئرز خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے
اور معذوری کے باعث معاشرے سے کٹ جاتے ہیں جس سے اُن کے رویوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن اِسی ضرورت کے پیش نظر ملک بھر میں مستحق معذور خواتین و حضرات میں ویل چیئرز تقسیم کرتی ہے۔

معذور افراد میں ویل چیئرز کی فراہمی سے معذور افراد میں معذوری کا احساس کم ہو گا اوراُن کی محتاجی میں کمی واقع ہو گی

تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے تحصیل صدر اکرام الدین،امیدوار پی کے 15حاجی عزیز اللہ خان،آغوش الخدمت گل آباد کے ایڈمینسٹریٹر سعید اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس کے علاوہ معذورافراد نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button