پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا، ایرانی سفیر کو واپس نہ آنے کی ہدایت

Spread the love

اسلام آباد: بلوچستان واقعے پر پاکستان نے اپنا سفیر واپس بلا لیا جب کہ ایرانی سفیر کو بھی پاکستان واپس نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے ایران واقعے کے ردعمل میں اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے جب کہ پاکستان میں ایران کے سفیر جو اس وقت ایران میں ہیں کو پاکستان نہ آنے کا کہا گیا ہے۔

پاکستان نے ایران کے ساتھ تمام اعلیٰ سطحی تبادلے بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کی تھی اور ایرانی وزیر خارجہ کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئیں۔

پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں، یہ بات اور بھی تشویشناک ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے بہت سے چینلز موجود ہونے کے باوجود یہ غیر قانونی عمل ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button