
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ نیویارک کا آئزن ہاور پارک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کا آئزن ہاور پارک جون میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے کسی بھی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا،
جبکہ گراؤنڈ مئی کے آخر تک تیار ہو جائے گا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیمیں بھی اسی گراؤنڈ پر مدمقابل ہوں گی۔
آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کے حوالے سے بھی اہم اعلان آئندہ 15 روز میں کیا جائے گا۔