بھارت نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی۔
گزشتہ روز بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغان ٹیم کو شکست دے دی۔ روہت شرما اور رنکو سنگھ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف 4 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 212 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہوگیا۔
میچ کا فیصلہ کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کے درمیان سپر اوور کھیلا گیا جس میں افغانستان نے ایک اوور میں 16 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے بھی سپر اوور میں 16 رنز بنائے اور سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا۔