باجوڑ: سرکاری نرخنامہ سے تجاوز پر 12 قصائی گرفتار, 40 ہزار روپے جرمانہ

Spread the love

باجوڑ میں سرکاری نرخنامہ سے تجاوز پر 12 قصائی گرفتار کرکے 40 ہزار روپے جرمانہ کئے گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے خوشحال خیبر پختونخواہ پروگرام کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوارالحق کے ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ نے اشیائے خورد نوش کی چیکنگ کرتے ہوئے تنگی چارمنگ اور پھاٹک بازار سے 12 قصائیوں کو سرکاری نرخنامہ سے تجاوز پر گرفتار کر لیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

دوران انسپکشن مختلف دکانداروں کو 10 ہزار روپے بھی جرمانہ کیاگیا۔

اسسٹنٹ کمشنر خار نے کہا کہ کسی کو بھی سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کی اجازت نہیں دی جائیگی اور سرکاری نرخنامے کیخلاف ورزی پر کاروائی کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

دوسرے جانب انہوں نے خار ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈن، نادرا آفس کے منیجر اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ اپنے دفتر میں میٹنگز منعقد کئے۔

اے سی نے متعلقہ سٹیک ہولڈر کو خوشحال خیبر پختون خواہ پروگرام کی تحت سونپے گئے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے نبھانے کے احکامات جاری کیں تاکہ عوام کو مذکورہ پروگرام کی تحت ذیادہ سے ذیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button