سوات: واپڈا اپناقبلہ درست کرکے عوام کو احتجاج پرمجبورنہ کرے

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) میئرسٹی سوات شاہدعلی خان نے کہاہے کہ واپڈا اپناقبلہ درست کرکے عوام کو احتجاج پرمجبورنہ کرے، اگربجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری رہی توخودعوامی احتجاج کی قیادت کرونگا، عوام کاپیمانہ صبرلبریز ہوچکاہے، عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی پرخاموش نہیں رہ سکتے، ایک طرف بجلی کی بلوں نے عوام کابرا حال کردیا، جبکہ دوسری طرف بجلی لوڈشیڈنگ نے عوامی پریشانیوں اورمشکلات میں اضافہ کررکھاہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترمیں لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ واپڈا نے سوات کے لوگوں کو شدیدمشکلات سے دوچارکردیاہے اورگھنٹوں پرمحیط لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو سخت پریشان کررکھاہے، عوام میں واپڈا کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے اورلوگ واپڈا کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے پرتول رہے ہیں اگرواپڈا نے اپناقبلہ درست نہیں کیاتوہم خود عوامی احتجاج کی قیادت کریں گے۔بجلی بلوں کی سوفیصد ریکوری اوربجلی چوری کاتصورنہ ہونے کے باوجود سوات کوواپڈا نے نشانے پررکھ دیا، عوامی سطح پر اس کا شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، عوامی تشویش میں بتدریج اضافہ ہورہاہے،لوگ بجلی بلز جمع کرانے کے لئے گھریلوں سامان فروخت کرتے ہیں لیکن بجلی کے بقایہ جات سے گریز کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ ہوتارہاہے۔ مہنگی بجلی نے صارفین کی ہوش اڑادیں، عوام بے بس، بجلی کی بھاری بھربلز جمع کرانے کے لئے صارفین گھریلوں سامان فروخت کرنے پرمجبور ہیں، بھاری بھرکم بلوں کے آگے غریب صارفین بے بسی کے تصویربنے ہوئے ہیں۔
……

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button