غزہ کے بچوں کی امداد کیلیے عثمان خواجہ کا اپنا جوتے نیلام کرنیکا اعلان

Spread the love

لاہور: آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے غزہ کے بچوں کے لیے میدان مار لیا، عثمان خواجہ نے اپنے جوتے نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔

عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر جوتوں کی نیلامی کا اعلان کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں اپنے جوتے نیلام کر رہا ہوں اور یہ نیلامی 12 فروری تک جاری رہے گی۔

آسٹریلوی اوپنر نے کہا کہ جوتوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم یونیسیف چلڈرن آف غزہ کی اپیل کو جائے گی۔

اب ہمیں پہلے سے زیادہ بچوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

عثمان خواجہ کے جوتے، جن پر لکھا تھا

"تمام زندگی برابر ہے”،

عثمان خواجہ نے عملی طور پر پہنا تھا لیکن آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ان پر پابندی عائد کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button