
ممبئی: ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر بنائے گئے رام مندر کے افتتاح کے موقع پر سابق ملکہ حسن اور معروف اداکارہ سشمیتا سین سمیت کئی بھارتی فنکاروں نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا۔
گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کو گرانے کے بعد بنائے گئے رام مندر کا افتتاح کیا جس کی بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے شدید مخالفت کی۔
سابق ملکہ حسن سشمیتا سین نے ہندوستانی آئین کی تمہید سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ملک سیکولر ہے، جو ہر مذہب، زبان، رنگ، نسل اور برادری کو مساوی حقوق اور آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔
سشمیتا سین کے ذریعہ شیئر کردہ آئین کے اس حصے کی تصویر میں لکھا ہے، "ہم ہندوستان کے لوگوں نے ایک خودمختار، سوشلسٹ، سیکولر، جمہوری ہندوستان قائم کیا ہے اور اس کے تمام شہریوں کے لیے سماجی، اقتصادی اور سیاسی انصاف حاصل کیا ہے۔” ایک فرم کیا ہے؟ عزم جہاں سوچ، اظہار، عقیدہ، عقیدہ اور عبادت کی آزادی ہو گی اور اس میں برابری کی حیثیت، مواقع اور ان سب کی ترویج شامل ہو گی اور ایسے بھائی چارے کو فروغ دیا جائے گا جو فرد کے وقار اور اتحاد کی حفاظت کرے اور سالمیت کو یقینی بنائے۔ قوم 26 نومبر 1949 کو ہماری دستور ساز اسمبلی کی طرف سے منظور کیے گئے اس آئین کو اپنانے، نافذ کرنے اور اس کی پابندی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔