سوات: آل ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا بے جا جرمانوں اور غیر قانونی چیکنگ کے خلاف احتجاج

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)آل ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کا سوات پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے بے جاجرمانے اور غیر قانونی چیکنگ کو مسترد کردیا، مطالبہ کیا کہ قانون کے مطابق ٹرانسپورٹروں کے ساتھ برتاؤ کیا جائے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے، اتفاق رکشہ یونین سوات کے صدر جہانزیب، نائب صدر ناصر خان، متحدہ سوات آل ٹرانسپورٹ یونین کے صدر بخت زیب انور خان، ال سوات متحدہ پبلک ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری مکرم خان، اتفاق رکشہ یونین کے چیئرمین شیربہار، سینئر نائب صدر حبیب اللہ خان، جائنٹ سیکرٹری شمشیر علی اور دیگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رکشہ، کوسٹر، فلائنگ کوچ، سوزوکی،ٹرک وغیرہ پر بھاری جرمانے اور غیرضروری چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ ٹرانسپورٹ براردی میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے پاسنگ ایک سال کیلئے 750 روپے تھا لیکن اس وقت انتظامیہ 1100روپے لے رہی ہے، اب پاسنگ فیس میں بھی اضافہ کرکے1100روپے کیا گیا ہے جو چھ ماہ کیلئے ہے لیکن انتظامہ 1100 کی بجائے 11400 لیتی ہے، جو ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور اس کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسی طرح پاسنگ کا سلسلہ 2016 ماڈل تک جاری تھا جو حکومت کی جانب سے بند کیا گیا ہے لیکن اب انتظامیہ نئے لاگو ہونے والے فیس کے مطابق جرمانے وصول کر رہی ہے حالانکہ یہ فیس اس سال 2024میں اضافہ کیا گیا ہے جس پر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 2017سے لیکر جولائی 2024 تک جو جرمانے بنتے ہیں وہ ہم نہیں مانتے کیونکہ اسے حکومت نے بند کیا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ 2016تک جس گاڑی کا جرمانہ واجب الادا ہے وہ پرانے جرمانے کے حساب سے لیا جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوات میں ایم وی کا پیریڈ مکمل ہونے کے باجود تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ اسے تبدیل کرکے پھر واپس تعینات کیا گیا جو قانون کے مطابق نہیں لہٰذا موجودہ ایم وی کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور ہمارے جائز مطالبات پر غور کیا جائے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو ہم تمام ٹرانسپورٹ تنظیمیں مزید احتجاج پر مجبور ہوں گے اور سڑکوں کو بند کردیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button