
میلبورن: آسٹریلین اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں بڑا اپ سیٹ ہوا جس میں دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کو جینک سنر نے شکست دی۔
نوواک جوکووچ کو تین ایک کے مقابلے میں شکست ہوئی ہے۔
اٹلی کے 22 سالہ جینیک سنر سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے کر پہلی بار کسی گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران سنر نے مجھے مکمل شکست دی اور پہلے دو سیٹس میں زیادہ اچھا نہیں کھیلا۔
انہوں نے کہا کہ یہ شاید میری زندگی کے بدترین گرینڈ سلیم میچز ہیں۔