گجر قومی مومنٹ پاکستان کی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک

Spread the love

چکدرہ (رپورٹ احسان اللہ سے)

گجر قومی مومنٹ پاکستان کے مرکزی صدر الحاج زرین خان گجر نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں انھوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اپیل کی کہ بھٹوازم کے فلسفے کو زندہ جاودان رکھنے کیلئے ملکی استخکام کے ساتھ ساتھ ملک سے مہنگائی،غربت، امن وامان بحال رکھنے اور سیاسی رسہ کشی کے خاتمے اور پاکستان روپے کی قدر و قیمت بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئی جائیں۔ انھوں نے ملک میں جاری سیاسی، اقتصادی اور معاشی غیر یقینی صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دیا۔ ملک میں جاری سیاسی پارٹیوں کی درمیان رسہ کشی نیک شگون نہیں۔ملک بھر میں سوشل میڈیا کے زریعے بے چینی اور خوف و ہراس کی فضا پیدا کی جا رہی ہے جس کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے۔نو اضلاع پر مشتمل سوات، بونیر،دیر لوئر اور اپر،چترال لوئر اور اپر، شانگلہ اور ملاکنڈ کو ملاکنڈ ڈویثرن کو الگ صوبہ اور جداگانہ حثیت دی جائے۔حکومت پاکستان کے ساتھ والی سوات اور نواب دیر کے معاہدے کے تحت ملاکنڈ ڈویثرن کو بیس سال کیلئے ٹیکس میں چھوٹ دی جائے۔ اپنے رہائش گاہ پر صحافیوں کو ملکی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کی تمام بڑی پارٹیوں کی اپس میں کھنچاتانی سے ملک کی معاشی اوراقتصادی صورت حال پر منفی اثرات مرتب ہو تی جا رہی ہیں۔ روپے کی بے قدری میں مسلسل اضافہ ہو تا جا رہا ہے۔جس سے ملکی معیشت تباہ و برباد ہوتی جا رہی ہے۔تشدد اور گالی گلوچ کی سیاست نے معماران قوم کی مستقبل کو تس نس کر دیا ہے۔زرین خان گجر نے تشویش ظاہر کی کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے دورے حکومت میں مخالفین کو کچلنے کیلئے تمام حربے استعمال کرتی چلی ارہی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کا نام اقوام عالم میں بری نگاء سے دیکھا جا تا ہے۔ لہذا اس کا تدارک ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ گجرقومی مومنٹ گجر قوم سمیت تمام محروم اورمعاشرتی ظلموجبرکے شکارطبقات کی نمائندہ جماعت ہے،سیاست سے ٹھیکداری نظام،کرپشن اورناانصافی کاخاتمہ جبکہ برابری کی بنیاد پر حقوق چاہتے ہیں،ملاکنڈ ڈویثرن کو الگ صوبے کی حثیت دینے سمیت افواج پاکستان کے ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں میں شہید ذوالفقار علی بھٹوکی حکومت کو غریب نواز حکومت قرار دیتے ہوئے اور غریبوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرکے تاریخ رقم کردی۔انھوں نے غریبوں اور ملک کیلٗے مالی، جانی اور اولاد کی قربانیاں دیکر پاکستان کی تاریخ رقم کرکے عوام کی دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ملک میں صرف انصاف کی حکومت اور ملک اور قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی شخصیات جنر ل ضیاء الحق شہیداور جنرل پرویز مشرف تھے۔جس نے غریبوں اور اسلام کیلئے گران قدرخدمات انجام دی ہے۔ آصف علی زرداری اور محمد نواز شریف کی حکومتیں ملک و قوم کی ضامن حکومتیں تھی۔انھوں نے بذات خود کرپشن نہیں کی ہے۔ انھوں نے جے یو آئی اور اے این پی کو پختونوں کے پسماندگی،بے روزگاری اور ان کے حقوق کا غاصبین قرار دیا۔جن کی حکومتوں نے ملاکنڈ ڈویثرن کے عوام کے ساتھ بہت ظلم کیا۔2005 کے زلزلے بالا کوٹ میں گڑھی حبیب اللہ، ناران اور مانسہرہ میں 8 لاکھ افراد زمین تلے دب گئے۔ زلزلے کیلئے بیرونی امداد کو اس وقت کی حکومت ہڑپ کرگئی،2009 کے اپریشن اور2010کے سیلاب نے ملاکنڈ ڈویثرن کے عوام کی رہی سہی کسرختم کردی۔ ہے۔انھوں نے کہا کہ کرپشن اور غریبوں کا مال ہڑپ کرنے والوں سابق ممبران اسمبلیوں اور وزارء کے ساتھ بلاتفریق اور کہڑا احتساب کیا جائے۔نو اضلاع پر مشتمل ملاکنڈ ڈویثرن کو نیا صوبہ ملاکنڈ بنایا جائے۔انھوں نے ملاکنڈ ڈویثرن کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ظلم کا راستہ روکنے اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔؛

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button