چکدرہ: عالمی طاقتیں فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لیں

Spread the love

چکدرہ( بیورورپورٹ) جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا آفتاب حسین نے کہا کہ عالمی طاقتیں فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لیں، غزہ میں اسرائیل کی طرف سے نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے.ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دریائے سوات کے کنارے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ کے زیراہتمام گرینڈ آفطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا.آفتاب حسین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں میں اسلامی روایات اور کلچر کو فروغ دیا.ملاکنڈ یونیورسٹی میں درس قرآن کے انعقاد پر طلبہ کیخلاف انتظامیہ کیطرف سے شوکازنوٹسز جاری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کے فروغ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے.ملاکنڈ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں سے گریز کریں.گرینڈ آفطار ڈنر میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
آفطار ڈنر سے الخدمت فاونڈیش کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل فضل محمود،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ معازخان نے بھی خطاب کیا.اس موقع پر ینگ ٹیچرایسوسی ایشن کے صوبائی صدر عطاء الرحمن بھی موجود تھے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button