اے سی خوازہ خیلہ کا ہسپتال دورہ، ڈینگی علاج کی سہولیات کا جائزہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ، محمد عامر، نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ہسپتال میں ڈینگی کے علاج کے حوالے سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، بیڈز کی دستیابی، اور ممکنہ مریضوں کے لیے ٹیسٹ کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود تیمارداروں اور مریضوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے نجی لیبارٹریز کو ڈینگی ٹیسٹ کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کی۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔محمد عامر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے گھروں کی پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کو کھلا نہ چھوڑیں تاکہ اس مہلک بیماری کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button