سوات: ڈی پی او سوات ناصر محمود کی شہید کانسٹیبل صلاح الدین کے گاؤں آمد، فاتحہ خوانی اور ورثاء سے ملاقات

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ناصر محمود نے شہید کانسٹیبل صلاح الدین کے گاؤں چینکولئی خوازہ خیلہ پہنچے اور انہوں نے شہید کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات نے شہید کانسٹیبل صلاح الدین کی بہادری اور فرض شناسی کی تعریف کی اور ورثاء کو یقین دلایا کہ خیبرپختونخوا پولیس انکی فیملی کی دیکھ بھال اور ویلفیر کا بھرپور خیال رکھے گی
انہوں نے شہید کے ورثاء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے
شہداء کے بچوں اور لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا انکی کفالت اور مسائل کا ہر موقع پر ازالہ کیا جائے گا
انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہداء کے بچوں اور لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گے اور انکے مسائل و تکالیف کے ازالے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔ آخر میں ڈی پی او سوات ناصر محمود، ایس پی اپر سوات شوکت علی و دیگر پولیس افسران نے شہید کانسٹیبل صلاح الدین کے قبر پر پھلوں کے گلدستے رکھے۔
۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button