
ملکی برآمدی شعبے کے لیے بڑی خبر، حکومت نے نئی اور پرانی صنعتوں کو بلاتعطل گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ نئے اور پرانے برآمد کنندگان کے لیے مقامی اور درآمدی گیس کی سپلائی کا فرق ختم ہو گیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق ٹیرف اسکیم کے تحت نئی صنعتوں کو گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیرف اسکیم کے تحت نئی صنعتوں کو دو سال سے گیس کی فراہمی بند کردی گئی۔ گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے برآمدی شعبے کی پیداواری صلاحیت میں 100 فیصد اضافہ ہوگا اور گیس کی فراہمی سے ملکی برآمدات میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ متوقع ہے۔