زرعی یونیورسٹی پشاور کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر سعود خان نے ایگرانومی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔

Spread the love

زرعی یونیورسٹی پشاور کے پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر سعود خان نے پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ کے زیرنگرانی ایگرانومی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔
انہوں نے
"Grain Quality and Yield Enhancement of Durum Wheat Using Different Priming Sources and Foliar Zinc Application at Various Growth Stages”
کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا۔
ان کے مقالے کی توثیق جرمنی اور ترکی کے معروف پروفیسرز نے کی۔
ڈاکٹر سعود خان نے دفاعی سیمینار میں شرکاء کی طرف سےکئےگئے سوالات کے جوابات دیکر کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کیا۔
اس موقع پر چیئرمین ایگرانومی پروفیسر ڈاکٹر حبیب اکبر، ڈائریکٹر فارم پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف اور دیگر فیکلٹی ممبران اور طلباء و سکالرز نے شرکت کی۔
شرکاء نے سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ اور سکالر ڈاکٹر سعود خان کو کامیاب دفاع پر مبارکباد پیش کی۔
سپروائزر پروفیسر ڈاکٹر انعام اللہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سعود خان نے اپنے تحقیقی مقالے میں واضح کیا ہے کہ
*پاکستان کی شہری آبادی میں تقریباً 1.8 فیصد سالانہ کے اندازے کے مطابق دنیا میں تیز رفتاری سے اضافہ ہورہا ہے۔ ڈورم گندم کی مصنوعات جیسے پاستا، میکرونی اور سوئیاں کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے خاص طور پر بچوں اور خواتین میں زنک سے بھرپور ڈورم گندم کا تعارف ہماری آبادی کے اس بڑے حصے میں غذائی تحفظ، خوراک کے تنوع اور زنک کی کمی کے مسئلے کو حل کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button