
بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) ملاکنڈ کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں منشیات فروشی خصوصاً آئس کے خلاف بلا امتیازکاروائی ککیا جائے، بجلی ، پانی، گیس، تعلیمی اداروں اور گلی کوچوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ،مون سون بارشوں سے پہلے بھل صفائی مہم شروع کیا جائے ، ٹی ایم اے افس کے سامنے گاڑیوں سے ٹیکس وصولی بند کی جائے، لیویز پوسٹوں میں نفری کی کمی کو پورا کرکے امن و امان بحالی پر توجہ دی جائے ، ڈھیری جولگرام میں ایک رات میں سات دکانوں سے چوری قابل افسوس اور انتظامیہ کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل بٹ خیلہ کے شہریوں ، بلدیاتی نمائندوں اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے لیوی پوسٹ بٹ خیلہ میں اسسٹ کمشنر ریاض علی محسود کی نگرانی میں منعقدہ کھلی کچہری میں مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کیا ، کھلی کچہری میں اے اے سی نور شیر ، صوبیدار میجر سمیع باچا سمیت مختلف اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ علاقہ کے عوام نے مسائل کے انبار لگاتے ہوئے شکایت کی کہ کھلی کچہری میں ذکر شدہ مسائل پر بعد میں کوئی کاروائی نہیں کی جاتی اس وجہ سے عوام کا کھلی کچہریوں سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے ، ڈپٹی کمشنر کو خود کھلی کچہریوں میں شرکت کرنا ضروری ہے ، اے سی نے بعض مسائل کے حل کے لیے موقع پر متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی جبکہ بعض مسائل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس پر انہوں نے پہلے سے ایکشن لیا ہے بڑے مسائل کو وہ حکام بالا کے نوٹس میں لاکر حل کرانے کی کوشش کریں گے