ھول سیل فروٹ و سبزی مارکیٹ I-11/4 اسلام آباد کی تاجر برادری کا ہنگام اجلاس

Spread the love

اسلام آباد ھول سیل فروٹ و سبزی مارکیٹ I-11/4 اسلام آباد کی تاجر برادری کا ہنگام اجلاس، جوائینٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل

اسلام آباد ھول سیل فروٹ و سبزی مارکیٹ I-11/4 کی تاجر برادری کا ایک بڑا مشترکہ اجلاس منعقد ھوا۔ اس موقع پر تاجر برادری نے I-11/4 کی ھول سیل منڈیوں کے حالات پر شدید تشویش اور غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اجلاس کے شرکا نے کہا کہ مارکیٹ میں لاقانونیت عروج پر ھے، آئے روز کے نام نہاد غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کے آپریشنز کی آڑ میں رشوت اور کرپشن کا بازار گرم ھے۔ غیر قانونی تجاوزات اسی طرح جوں کی توں موجود ھیں اور یہ دکھاوے کے آپریشنز صرف اور صرف مال بٹورنے کے لئے کئے جاتے ھیں جس سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ھیں۔
آئی الیون فور کی ھول سیل منڈیاں بنیادی سہولیات سے محروم ھیں، مارکیٹ کا سیوریج سسٹم تباہ ھو چکا ھے، جگہ جگہ گٹر ابل رھے ھیں۔ پینے کے پانی کی تر سیل نہ ھونے کے برابر ھے۔ سی ڈی اے تمام ٹیکسس بشمول واٹر اور کنزروینسی وصول کر رھا ھے لیکن سی ڈی اے اس ضمن میں اپنی زمہ داریاں ادا کرنے سے غافل ھے، مارکیٹ یونینز سی ڈی اے کے عملہ کو پیسے دے کر پانی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے پر مجبور ھیں۔
مارکیٹ میں جا بجا گندگی کے ڈھیر پڑے ھیں اور ان کو اٹھانے والا کوئی نہی، ایسا لگتا ھے کہ یہ اھم کاروباری ادارہ مختلف محکموں کے کرپٹ افراد کے لئے سونے کی چڑیا بنا ھوا ھے جو یہاں سے صرف مال بنانے آتے ھیں اور کوئی کام نہی کرتے۔
اس موقع پر موجود نمائیندہ تاجر رہنماوں نے ایک جوائینٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دی اور فیصلہ کیا کہ حکومتی ادارے فی الفور ھم سے میٹنگ کر کے مسائل حل کریں اور اگر کاروباری برادری کے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو جوائینٹ ایکشن کمیٹی احتجاج کی کال دے اور مارکیٹ میں اسوقت تک احتجاج ھو گا جب تک مطالبات تسلیم نہی ھوتے۔ اس موقع پر سید سراج آغا کو چئیرمین جوائیٹ ایکشن کمیٹی نامزد کیا گیا اور دیگر تاجر نمائیندے جن میں بابو علیم، طاھر ایوب، اشفاق عباسی، اخلاق عباسی، چوہدری سفیر، چوہدری وسیم، ملک نصرت، چوہدری آصف، حاجی بشیر، حاجی شبیر، رضوان فاروق، حاجی نیاز حسین،
میاں محمد صغیر کمیٹی کے ممبران نامزد ھوے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button