وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی کا سب کیمپس مردان کے ریسرچ فارم کا دورہ

Spread the love

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے آمیر محمد خان سب کیمپس مردان کے ریسرچ فارم کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ریسرچ فارم میں عمارت کی تعمیر کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ممبران ڈائریکٹر ورکس زرعی یونیورسٹی پشاور انجینئر ظریف خان، ڈائریکٹر ورکس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور انجنئیر سردار اصغر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر داؤد ناظم اور اسسٹنٹ ٹریژررز وحید انور بھی تھے۔ ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر اسرار نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور تمام ممبران کو خوش آمدید کہتے ہوئے مجوزہ سائٹ کے بارے میں تکنیکی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں کیمپس اور فارم کی پیشرفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے ڈائریکٹر ورکس انجینئر ظریف خان اور کمیٹی ممبران کو ہدایات کی کہ ٹینڈرنگ اور سائٹ کی تعمیر شروع کرنے کے لئے ایک ہفتے کے اندر تجاویز کو حتمی شکل دیں۔ وائس چانسلر نے کمیٹی ممبران کے ہمراہ فارم میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا بھی آغاز کرتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور معیاری تعلیم و تحقیق میں سب سے آگے ہے، یونیورسٹیوں کا کام صرف ڈگریاں بانٹنا نہیں بلکہ اعلی تعلیم ، تحقیق اور تربیت ہے، اعلی تعلیم کے شعبے میں کثیر سرمایہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری نئی نسل ملک و قوم کی صحیح معنوں میں خدمات انجام دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہر فرد زیادہ سے زیادہ پودے اگائے،
وائس چانسلر نے ڈائریکٹر کیمپس اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کیمپس کو تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں ترقی دینے کے لئے بھرپور تعاون یقین دہانی کرائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button