
پشاور : پاکستان میں بچوں کے حقوق کے سماجی کارکن عمران ٹکر کو چائلڈ رائٹس ایکٹیوسٹ کے زمرے میں ہمارے ہیرو ایوارڈ نوازا گیا۔ یہ اعزاز ملک بھر میں بچوں کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے دو دہائیوں سے زیادہ کی انتھک کوششوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔
عمران ٹکر خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے ایک اہم رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے لیے صوبائی مشاورتی کمیٹی کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا حکومت کی پیرول کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخوا میں 8 چائلڈ کورٹس کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، جسکی معاونت گروپ ڈویلپمنٹ پاکستان، کے پی عدلیہ، اور کے پی حکومت نے کی۔
اس کے علاوہ عمران ٹکر خیبر پختونخوا چائلڈ رائٹس موومنٹ (CRM) کے بانی اور خیبر پختونخواہ میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے (EWAG) اللائنس کے سرگرم رکن ہیں۔ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے، اس نے انفرادی طور پر رضاکارانہ اور قومی سطح کی سول سوسائٹی تنظیموں اور نیٹ ورکس کے ذریعے، بچوں کے حقوق و تحفظ سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنے، اور بچوں کے حقوق اور متعلقہ سٹیک ھولڈرز کی ٹریننگ کرنے جبکہ پالیسی لیول پر متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ ربط اور مشاورت کرنے کے خدمات انجام دیں ہیں۔
ان کی غیر معمولی شراکت کے اعتراف میں، بچوں کے حقوق کے لیے عمران ٹکر کی مستقل وابستگی نے انہیں ہمارے ہیرو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔ کینگڈم ویلی کے ذریعے HBL PSL کی طرف سے پیش کیا جانے والا یہ ایوارڈ ان افراد کو تسلیم کرتا ہے جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں اثرات مرتب کیے ہیں۔
عمران ٹکر نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا، "میں بطور چائلڈ رائٹس ایکٹیوسٹ ہمارے ہیرو ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ ہونے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ یہ اعزاز ان تمام لوگوں کی اجتماعی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ میں ہاتھ بٹائے ہیں۔
انھونے کہا مجھے لاہور قلندر بمقابلہ کراچی میچ میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں 9 مارچ 2024 کو کراچی میں میچ کے اختتام پر ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں مجھے ہمارے ہیرو کا ایوارڈ ملا۔