سوات میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے صوبے بھر کی تمام سرکاری اور پرائیوٹ میڈیکل یونیورسٹیوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر 2024 کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ امتحان کی شفافیت کو یقینی بنانے اور نقل کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات کے ترمیم شدہ اعلامیے کے مطابق، ضلع سوات کے امتحانی مراکز کبل گراونڈ اور اقراء نیشنل یونیورسٹی اوڈیگرام کے 150 میٹر دائرے میں کتابوں،گائیڈز،حل شدہ پرچوں، ڈیجیٹل ڈائری اور موبائل فون پر22 ستمبر کو دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی جائیگی پابندی کا اطلاق طلباء کے ساتھ ساتھ سٹاف، پولیس اور دیگر عملے پر بھی ہوگا۔اس اقدام کا مقصد طلباء کو میڈیکل یونیورسٹیوں میں داخلوں کے لیے محفوظ اور شفاف ماحول فراہم کرنا اور غیر متعلقہ افراد کی امتحانی مرکز کے اطراف میں داخلوں پر پابندی عائدکرناہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button