
ضلع خیبر پاک افغان شاہراہ ہر قسم امدورفت کیلئے بند
لنڈیکوتل (صائم افریدی) ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل میں چاروازگئ کے مقام پر کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے پاک افغان شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ روزمرہ کے بنیاد پر طورخم بارڈر سے گاڑیوں کو بروقت نا نکالنا اور رش کیوجہ سے تنگ آگئے ہیں ۔ دوسری طرف پاک افغان شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں کیوجہ سے علاقے کے لوگوں کو مشکالات کا سامنا ہے اور ہفتوں تک گاڑیاں کھڑے ہونے سے ٹائر اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان راب ہوریا ہے احتجاج میں شرکت کرنے والے طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین شینواری صدر حاجی ایمل شینواری. ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی عظیم اللہ شینواری کسٹم کلئیر نس ایجنٹس گلاب شینواری. شاہ جہان شینواری حضرت عمر شینواری عصمت شینواری اور دیگر کسٹم کلئیر نس ایجنٹس بھی موجود تھے طورخم کسٹم کلئیر نس ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین شینواری نے کہا کہ تمام مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا اور پاک افغان شاہراہ ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بند رہے گی