باجوڑ کا اعزاز

Spread the love

سینٹر فار ڈیزاسٹر پریپریڈنس اینڈ مینجمنٹ (سی ڈی پی ایم ),
یونیورسٹی آف پشاور کے پی ایچ ڈی سکالر فضل مالک نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا- فضل مالک نے پی ایچ ڈی کا مقالہ میرٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر امیر نواز خان، سابق ڈین فیکلٹی آف لائف اینڈ انوائرمینٹل سائنسز، یونیورسٹی آف پشاور کی زیرنگرانی مکمل کیا۔ مقالے کا عنوان ضلع باجوڑ میں سیلاب کے نقصانات کا اندازہ اور اثرات کی کمی تھا- بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف بخاری، شعبہ جغرافیہ، گورنمنٹ۔ گریجویٹ کالج، راولپنڈی اور پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان، چیئرمین، شعبہ جغرافیہ، پشاور یونیورسٹی تھے۔ ڈیفنس کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر سی ڈی پی ایم پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کی۔
میڈیا آفس پشاور یونیورسٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button