”عالمی یوم جنگلات“

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) اقوام متحدہ کے ادارے برائے ترقی (یو این ڈی پی)نے موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات بالخصوص گلیشئیر پگھلنے کے زیادہ نقصانات سے بچنے کیلئے جنگلات کی افادیت اور تحفظ کے حوالے سے ”عالمی یوم جنگلات“منایا۔یو این ڈی پی کے گلاف2پراجیکٹ اور وزارت موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلی کا محکمہ جنگلات، ماحولیات اور وائلڈ لائف خیبر پختونخوا کے تعاؤن سے پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے بچاؤ میں جنگلات کی اہمیت اور تحفظ سے نوجوانوں کو آگاہ کیا۔نوجوانوں کو بتایا گیا کہ جنگلات کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو جذب کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قدرتی آفات بالخصوص گلیشئیر کو پگھلنے کے اثرات کو بھی کرنے میں نمایاں کردار ادا کر تا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دنیا کے 10 خطرناک ترین ممالک میں شمار ہونے والے پاکستان میں جنگلات کی بحالی اور تحفظ انتہائی ضروری ہے۔آگاہی تقریب میں طلبہ، اساتذہ، حکومتی نمائندوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سکول کے چھوٹے بچوں نے ”جنگلات اور اختراع“ کے موضوع پر مباحثہ میں حصہ لیتے ہوئے خاکہ بھی پیش کیا۔طلباء کے درمیان ”جنگلات اور اختراع” کے موضوع پر ایک آرٹ مقابلہ بھی ہوا۔تقریب سے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان فارسٹ انسٹیٹیوٹ صفدر علی شاہ منصوبے اور جنگلات کی اہمیت اور افادیت کو سراہتے ہوئے محکمہ کوجنگلات کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیا۔مہمان خصوصی نے تقریب کے شرکاء میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔تقریب میں شریک ایک طالب علم نے کہا کہ آج کی اس آگاہی تقریب نے انہیں اس قابل بنایا کہ کل کی بہتر مستقبل کیلئے نہ صرف شجرکاری کتنی اہم ہے بلکہ اس کی تحفظ کس قدر اہمیت رکھتی ہے۔ ہر کوشش ایک سرسبزاور پائیدار مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔”عالمی یوم جنگلات“کے دوران فنون لطیفہ اور مباحثہ کے مقابلوں میں مشغول ہونا،ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنااور تحفظ کی اہمیت بارے میں بیداری پھیلانابہتر مستقبل کی طرف ایک قدم ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button