
انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز حیات آباد پشاور میں ایسپائر خیبرپختونخوا کے تحت قبائلی اضلاع کے سابقہ اراکین اسمبلی شوکت اللہ خان (سابق گورنر خیبر پختونخوا) ، پیر نور الحق قادری (سابق وفاقی وزیر) ، موجودہ ایم این ایز ، ایم پی ایز، تحصیل چیئرمینز ، وکلاء اور قبائلی مشران کا قبائلی اضلاع کو ٪3 این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے درپیش مسائل پر راؤنڈ ٹیبل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ارباب شہزاد نے کی۔
قبائلی اضلاع کی خیبرپختونخوا میں انضمام سے پہلے قبائلی عوام کے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ قبائلی اضلاع میں سالانہ 100 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر استعمال ہوں گے لیکن بدقسمتی سے آج تک کچھ نہیں ہوا۔
اس کیلئے آج متفقہ طور پر تمام شرکانے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ عدالت میں رٹ دائر کریں گے تاکہ وہ ضم شدہ اضلاع کے حقوق واپس لائیں ۔
اس کیلئے بہت جلد تمام تر لوازمات پورے کئے جائینگے۔
شرکاء نے ارباب محمد شہزاد اور (ASPIRE_KP) کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے قبائل کے اس اہم مسئلے کو اجاگر کیا۔