
تالاش(حبیب محمد خٹک سے) اے بی کے ٹی تنظیم پاکستان کے تعاون سے الفلاح آرگنائزیشن بنڑگے تالاش کے زیر اہتمام کاشتکاروں اور کسانوں کیلئے ایک روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد ۔
ایسوسی ایشن فار بیہیویر اینڈ نالج ٹرانسفرمیشن( ABKT) کے تعاون سے ایک مقامی تنظیم الفلاح آرگنائزیشن بنڑگے تالاش کے زیر اہتمام بنڑگے تالاش دیر لوئر میں کاشتکاروں ،کسانوں اور زمینداروں کیلئے ایک روزہ آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں اے بی کے ٹی تنظیم اسلام آباد کے ڈائریکٹر پروگرامز جان محمد ،ماہر زراعت ڈاکٹر دولت خان ،ریجنل ڈائیریکٹر اے بی کے ٹی شاد محمد ،الفلاح آرگنائزیشن بنڑگے تالاش کے مرکزی صدر حاجی سید جان ،الفلاح آرگنائزیشن بنڑگے تالاش کے مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب محمد خٹک اور جمیل خان کے علاؤہ کاشتکاروں, کسانوں اور زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر زرعی ماہرین نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی سبزیوں ،پھلوں یا دیگر نوعیت کے باغوں میں سپرے کرتے وقت ،تخم یا یوریا ڈالتے وقت ،پیداوار کاٹتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے ۔کسی بھی قسم کی فصلوں, سبزیوں اور پھلوں کے باغات پر مختلف ادویات کے سپرے کرنے سے پہلے زرعی ماہرین سے رجوع کرنا اور مشورہ لینا چاہیے ۔اپنے مرضی سے مارکیٹ میں ادویات یا تخموں کے دوکانوں سے کوئی بھی چیز خرید کر استعمال کرنا مضر اور جان لیو بھی ثابت ہوسکتے ،گرین سائل سمیت قدرتی کھاد کو ترجیح دینا چاہیے ۔زراعت سے متعلق تمام ادویات اور کھادیں زہر آلود ہوتے ان کے استعمال کے وقت ،سپرے کرتے وقت بوتے وقت،کا ٹتے وقت ،ماسک ،کلبز،شوز،کیپ،اور چادر یا رومال کا استعمال لازمی کرنا چایئے ۔اس ایک روزہ آگاہی سیشن کے دوران ماہرین زراعت نے انکشاف بھی کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں موضی اور جان لیوا مرض کینسر کے بڑھتے ہوئے ریشو کے بنیادی وجہ فصلوں،سبزیوں اور پھلوں کے پیدوار کے سبب مصنوعی کھادوں اور زہریلے ادویات کا بے تحاشا استعمال ہے ۔اگاہی سیشن کے دوران ماہرین نے شرکاء پر زور دیا کہ مصنوعی یوریا کے بجائے قدرتی کھادوں پر انحصار کریں ۔اور زہریلے ادویات کے زیادہ مقدار میں استعمال سے گریز کیا جائے ۔سپرے وغیرہ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور زرعی ماہرین کے مشورے کے مطابق ادویات کا استعمال کرنا چاہیئے ۔تاکہ کسی نقصان اور تکلیف سے بچ سکے ۔اگاہی سیشن کے اختتام پر الفلاح آرگنائزیشن بنڑگے تالاش کے مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب محمد خٹک نے اے بی کے ٹی تنظیم پاکستان کے اسلام آباد آفس سے آئے ہوئے عملے اور زرعی ماہرین کا شکریہ ادا کیا