
لوئیر دیر
لوئیر دیرتیمرگرہ میں افکار گروپ آف کمپنیز کے تیسرے برانچ کا افتتاح بمقام افکار گروپ آف کمپنیز آفس جوہر پلازہ شہید چوک تیمرگرہ میں بدست ساجد علی چیف ایگزیکٹو آفیسر یونائٹیڈ مومنٹ کنٹریکٹنگ کمپنی،شفیق افکار سی آء او افکار سروسیز کمپنی اور انجنیئر زبیح اللہ چیف ایگزیکٹو آفیسر افکار سروسیز انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لیمیٹیڈ ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں سماجی شخصیات، کاروباری شخصیات اور سیاسی مشران نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شفیق افکار اور ساجد علی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجوں میں غربت اور بے روز گاری سب سے اہم چیلنج ہے اس سے نمٹنے کیلئے ہمارے نوجوان خلیج ممالک میں محنت و مزدوری کرتے ہیں۔ہم ان محنت کشوں کیلئے اپنی کمپنی بنائی ہے جو ہمارے خیبرپختونخوا اور خصوصاً قبائل اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کو باعزت روزگار فراہم کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے۔خلیج ممالک میں ہماری کمپنی وہاں کے قانون کے مطابق رجسٹرڈ ہیں جو دیر لوئر، باجوڑ اور ملاکنڈ ڈویژن کیلئے ایک اعزاز ہے۔ساجد علی چیف ایگزیکٹو آفیسر یونائٹیڈ مومنٹ کنٹریکٹنگ کمپنی نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پختون قوم صلاحیتوں کا مالک ہے لیکن افسوس کہ ہم رسک نہیں لیتے آج شفیق افکار صاحب نے رسک میں فیصلہ کرکے سعودی عرب میں اپنی کمپنی بنائی جو قابل تحسین ہیں۔آخر میں میزبان چیف ایگزیکٹو آفیسر افکار سروسیز انٹرنیشنل پرائیویٹ لیمیٹیڈ زبیح اللہ یوسفزئی نے مہمان خصوصی کو دیر لوئر کی روایتی ٹوپیاں پہناء۔