تالاش: نجی تعلیمی اداروں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) نجی تعلیمی اداروں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔سرکاری سطح پر نجی تعلیمی سیکٹر کا بھی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے۔ محمد حفیظ اللہ خان
ان خیالات کا اظہار انٹیلیکچیول سکول اینڈ کالج تالاش دیر لوئر میں سالانہ یوم والدین وتقسیم انعامات تقریب کے دوران ریٹائرڈ ماہر تعلیم پر نسپل محمد حفیظ اللہ خان نے کیا ۔منعقدہ تقریب سے ادارہ ہذا کے ڈائریکٹر حبیب محمد ،پرنسپل فضل ودود ،محمد حلیم اسد ،اور بہادر زیب ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔بزرگ ماہر تعلیم محمد حفیظ اللہ خان نے مزید کہا کہ کسی بھی قوم یا ملک کی ترقی اور خوشحالی کاراز تعلیم ،جدید سائنس وٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرنے میں مضمر ہے ۔تعلیمی اداروں کو چاہیئے خواہ وہ سرکاری سطح پر ہو یا نجی سطح پر ملک اور قوم کو محب وطن افراد فراہم کریں ۔تاکہ وہ ہر قسم کی بدیانتی ،کرپشن،ظلم،،ناانصافی سے پاک صاف ستھرا ہو ۔اور وطن عزیز کو درپیش تمام تر چیلنجیز اور بحرانوں سے نجات دلا سکے ۔سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ گریڈ اور ترقی جبکہ نجی تعلیمی سیکٹر پیسہ کمانے کی چکر سے نکل کر ملک اور قوم کو ایماندار اور باصلاحیت لوگ فراہم کریں ۔مقررین نے انٹیلیکچیول سکول اینڈ کالج تالاش کے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو سراہا اور تقریب کے دوران بہترین کارکردگی پر طلباء وطالبات میں ایوارڈز بھی تقسیم کئیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button