
سوات(بیورورپورٹ) سوات میں غیر قانونی طورپر مقیم مزید 2خاندانوں کے 17افراد رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی وطن افغانستان واپس چلے گئے۔ سوات سے اب تک واپس جانے والے افغان پناہ گزینوں کی تعداد42تک پہنچ گئی۔ مزید 16غیر قانونی مقیم افغانیوں کے کوائف بھی اکھٹے کرلئے گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات سہیل احمد نے رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی وطن واپس جانے والے افغان پناہ گزین کے دو خاندانوں کوضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی سامان فراہم کیا اور انہیں تحائف پیش کرکے نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کردیا۔ دونوں خاندانوں کے افراد طورخم بارڈر کے رستے اپنے ملک واپس جائیں گے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد جواد آصف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنربابوزئی محمد عامر اور پولیس حکام بھی موجود تھے۔