شمس الہدی پی ایچ سی مینگورہ بینچ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

Spread the love

تیمرگرہ بیورو نیوز
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تیمرگرہ کے سابق صدر اور سینئر وکیل اقبال الرحمن نے فدا گل پشاور ہائی کورٹ اور شمس الہادی پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے صدر منتخب ہونے کو وکلاء گرینڈالائنس کا اتحاد واتفاق قراردیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نومنتخب صدور وکلاء کو درپیش مسائل ومشکلات کی حل کیلئے بھرپور آواز اٹھائے گے اپنے ایک بیان میں انھوں دونوں نومنتخب صدور کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ وکلاء تنظیموں کے اندر جمہوری عمل سے ملک کی جمہوریت مضبوط اور مستحکم ہوگی انھوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کیلئے سب زیادہ وکلاء نے قربانیاں دی ہیں جس کی بدولت ملک میں تمام تر کمزرویوں کی باوجود جمہوری حکومت قائم ہے اقبال الرحمن ایڈوکیٹ نے کہاکہ عوام کی مسائل کا حل عوامی نمائندے حل کرسکتے ہیں،انھوں نے کہاکہ پشاور ہائی کورٹ کے نومنتخب صدر فداگل اور پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے صدر شمس الہادی سینئر وکلاء ہے اور وکلاء کی مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے انشاء اللہ وہ اپنے توانائیاں اور تجربے کو مدنظر رکھ وکلاء کو متحد کرنے اور بار و بینچ کے درمیان بہتر روابط پیدا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button