پشاور: یو ایس ایڈ کے تعاون سے لینڈ رجسٹریشن پراجیکٹ کے اہمیت اجاگر کرنے کے لئے آگاہی تقریب کا انعقاد

Spread the love

محکمہ ریونیو کے زیر اہتمام یو ایس ایڈ کے تعاون سے لینڈ رجسٹریشن پراجیکٹ کے اہمیت اجاگر کرنے کےلئے پشاور کے مقامی ہال میں ایک آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شعراء ، مشران ، صحافی برادری ، بلدیاتی نمائندوں اور یوتھ نے شرکت کی۔ پروگرام میں لینڈ رجسٹریشن پراجیکٹ کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔ شعراء انور نگار ، آشناء باجوڑے ، قادر خان سیال ، عمران ارمان نے اراضیات کے رجسٹریشن کی اہمیت کو شعر کے زبان میں اجاگر کیا اور حاضرین سے داد لی۔ لینڈ رجسٹریشن کی اہمیت بارے ایک ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔ جبکہ لینڈ سیٹلمنٹ تحصیلدار خار آمیر زرین اور تحصیلدار باڑہ درہ آدم خیل سلطان بہادر نے لینڈ رجسٹریشن کے اہمیت بارے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن سے ضم اضلاع میں اراضیات کے تنازعات ختم ہو جائیں گے اور مستقبل میں لوگوں کو بہت آسانی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button