باجوڑ: یوم تکبیر کی ریلی کا انعقاد، قبائلی رہنماؤں اور شہریوں کی شرکت

Spread the love

باجوڑ: یوم تکبیر کے حوالے سے باجوڑ میں  ریلی نکالی گئی ۔یوم تکبیر ریلی پریس کلب سے شروع ہوکر میاں شاہجہان  چوک پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں  قبائلی رہنماؤں ،تاجروں ، سیاسی سماجی جماعتوں کے کارکنوں اور سول سوسائٹی اور صحافی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے یوم تکبیر کے حوالے سے بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ریلی کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قبائیلی رہنماء ملک ناصر خان نے کہا کہ پاکستان 28مئی کو پوری دنیا میں ایٹمی طاقت بنا جس نے پاکستان کے وقار اور سالمیت کا عالم بلند کیا،  پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن کسی بھی قسم کی جارحیت کااینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button