یوم تکبیر نوازشریف کا وطن کی مٹی سے وفا کا دن ہے، پرنس سلطان الملک

Spread the love

اپر چترال (نمائندہ نوائے دیر)یوم تکبیر کے موقع پر سکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ اپر پرنس سلطان الملک نے مسلم لیگ اپر چترال کی طرف سے اخباری بیان کے ذریعے قائد میاں محمد نواز شریف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اسوقت تمام عالمی قوتوں کی مداخلت اور دباؤ کے باوجود عزم و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقیقی معنوں میں ایبسلوٹلی ناٹ کہہ کر انڈیا کے پانچ دھماکوں کے جواب میں چھہ ایٹمی دھماکہ کرکے ملک کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جس وجہ سے اسوقت پاکستان اسلامی ممالک کا پہلا ایٹمی طاقت اور پوری دنیا کا ساتواں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوه بھی پاکستان کے اندر سے میاں محمد نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو نکال دیا جائے تو پاکستان کھنڈرات کا نمونہ پیش کریگی ۔جب بھی میاں محمد نواز شریف کو اقتدار ملی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ پرنس سلطان الملک نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حالات میں شہباز شریف کی حکومت نے بڑی تک و دؤ اور محنت سے ملک کی معیشت کو سنھبالا دیکر عام عوام کو ریلیف پہنچانے کے خاطر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی لائی ہے اس کے ثمرات عام عوام تک پہنچانے میں ہماری ضلعی انتظامیہ اور مقامی فوڈ اتھارٹی/ کنٹرولرز کو کردار ادا کرنا چاہیے اور مطالبہ کیا کہ اپر چترال میں عام عوام کو ریلیف پہنچانے کے خاطر فوری طور پر ایکشن لیکر نیے نرخ نامے آویزان کردیئے جائے۔ ساتھ ہی گزشتہ روز بونی چوک میں پی ٹی آئی تحصیل ناظمین کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرے کو بھی شدید الفاظ میں مذمت کی کیونکہ اس مظاہرے میں عوامی مفاد کی ایک بات بھی نہیں کی گئی عمران خان کی رہائی اور مراد سعید کی چوکیداری میں عوام کا کوئی مفاد وابستہ نہیں ہے بانی پی ٹی آئی اپنی غلط پالیسیوں اور کرتوتوں کیوجہ سے سلاخوں کے پیچھے ہے۔اس معاملے کو انتشار اور مظاہروں کے لیے استعمال کرنے کے بجائے عدالتوں پر چھوڑنے چاہیے ۔اور منتخب نمائیندوں کو علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے جدوجہد کرنا چاہیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button