یوم تکبیر: پاکستان بابا فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی قوم کو مبارکباد اور محسنوں کو خراج تحسین

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)پاکستان بابا فاؤنڈیشن کے چیئرمین رحیم ذاد نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ28مئی پاکستان تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہےاور ایٹمی صلاحیت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔جس پر پاکستان بابا فائڈیشن سمیت پوری قوم کو ایٹمی طاقت ہونے پر فخر ہے۔ چیرمین رحیم ذاد نے مزید کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم کے لیے قومی غیرت، قوم کی بے مثال جرات و بہادری کی علامت کا دن ہے۔ اور میں یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان بابا فاؤنڈیشن کے چیئرمین رحیم ذاد نے کہا کہ 28 مئی کے دن پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنااور دن پوری قوم اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہے،چاغی پہاڑ وطن عزیز کی ہیبت اور طاقت کا استعارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں،سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور اٹمی توانائی فراہم کرنے والے ہیرو مرحوم ڈاکٹر عبد القدیر خان یوسفزئی کے خصوصی مشکور ھے اللہ تعالیٰ مرحوم ڈاکٹر عبد القدیر خان یوسفزئی کو جنت الفردوس نصیب کرے آمین ثم آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button