
لوئیر دیر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لوئر دیر کا تیمرگرہ شہرسمیت لوئر دیر کے تمام سب ڈویژنز میں تجاوزات کے خلاف گریننڈ اپریشن شروع کیا گیا بھاری مشینری کے زریعے درجنوں پلازے اور دکانات مسماراور گرائے گئے تجا وزات کے خلاف اپریشن میں جنرل بس سٹینڈ تیمرگرہ کے مین سڑک پر واقع ٹی ایم اے تیمرگرہ کے ملکیتی دکانیں، فوڈ گودام، اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال تیمرگرہ کے بونڈری وال کو بھی گرایا جائیگاان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لوئر دیر واصل خان نے اپنے دفتر میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی فنانس جان محمد، اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حضرت بلال بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر واصل خان نے بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے زریعے انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کا تجا وزات کے خلاف اپریشن کے احکامات موصول ہوئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے ایک سال قبل تجاوزات کرنے والوں کو نوٹسز جاری کئے تھے اس لئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تیمرگرہ میں شہر میں غیر قانونی تجازوات کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع کیاہے جس میں اب تک درجنوں پلازے، دکانات مسمار کر دئے گئے جبکہ سینکڑوں دکانات کے سامنے ہتھ رڑیاں اورغیرقانونی تجاوزات کو ہٹا یا گیا تیمرگرہ با زار میں 66 فٹ روڈ کلیر کیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ لوئر دیر، اپر دیر اور چترال کے علاقوں میں سیاحتی مقامات موجوداور ہر سال ہزاروں سیاح تیمرگرہ کے راستے دیر کمراٹ اور چترال جاتے ہوئے تیمرگرہ میں ٹریفک جام کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مقامی لوگوں کو بھی ٹریفک جام کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہے بھاری ٹریفک کے لئے تیمرگرہ بازار کے سڑکیں تنگ اور نا کافی ہے اور تیمرگرہ میں بیو ٹفکیشن منصوبہ بھی اسی مقاصد کے لئے شروع کیا ہے تجا وزات کے خلا ف اپریشن سے سڑکیں وسیع ہونے سے سیاحوں اور مقامی لوگوں کو آمدورفت میں حائل رکاوٹیں اور مشکلات دور ہوجائینگے جبکہ تجارتی سرگرمیاں اور کمرشل بزنس بھی بڑھے گی ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے تجا وزات کر رکھے ہیں وہ از خود اپنے تجا وزات کو ہٹائے وہ نقصان سے بچ جائینگے بصور ت دیگر ضلعی انتظامیہ ہر صورت تجا وزات کو ہٹاینگے جبکہ اپریشن پر آنے والا خرچہ بھی ان سے لیا جائیگا اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائیگی اور سپریم کورٹ کے حکم پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنا یا جائیگا تیمرگرہ شہر سمیت لوئر دیر کے تمام سب ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف اپریشن جا رہی ہے۔