ثمرباغ: انٹر کلب کرکٹ ٹورنمنٹ میں پاک افغان کرکٹ کلب کا کوارٹر فاینل کیلیے کوالیفائی

Spread the love

ثمرباغ( نمائیندہ۔نوائے دیر) انٹر کلب کرکٹ ٹورنمنٹ میں پاک افغان کرکٹ کلب نے کوارٹر فاینل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔
دیر لوئیر میں جاری انٹر کلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپین شپ میں پاک افغان کرکٹ کلب معیار نے اپنےپول میں تینوں میچز جیت کر کوارٹرفاینل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے میچ میں الحیات کرکٹ کلب تیمرگرہ کو 7 وکٹوں ثے ہرایا تھا، دوسرےمیچ میں پینتھر کرکٹ کلب تیمرگرہ کو 6 وکٹوں سے اور اپنے اخری اور کوالیفاینگ میچ میں ینگ سٹار کرکٹ کلب جونیکلے کو 73رنزسے ہرا کر اپنے پول میں ناقابل شکست رہے۔دوسرے میچ میں احسان اللہ نے شاندار سنچری بنائی تھی، محمدعلی نے 2 میچز میں 2 ففٹیز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔کوارٹرفائنل میچ 10 جون کو کھیلا جاے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button