لوئیر دیر ) مسلم لیگ ن لوئر دیر کے رہنما اور سابق جنرل سیکرٹری محمد نعیم روغانی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور پارٹی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پا رٹی کے لئے قربانیاں اور خدمات پر این اے 7لوئر دیر کے سابق امیدوار یاسر خان کو وزیر اعظم یا وزیر مملکت کے مشیر لیا جائے انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یاسر خان مسلم لیگ ن کا اہم رہنما اور جس نے لوئر دیر میں مسلم لیگ ن کو منظم اور فعال بنانے سمیت پارٹی کے لئے قربانیاں دی ہے اس لئے مسلم لیگ ن کے اعلی ٰ قیادت ان کے خدمت کی صلہ میں انہیں وزیر مملکت کا مشیر بنا یا جائے تاکہ وہ عوام کی خدمت کرکے لوئر دیر میں پا رٹی کو ایک مظبوط قوت بنائے۔