اوپن یونیورسٹی کی عالمی کانفرنس میں اسلامی معیشت کے لئے 10سفارشات مرتب

Spread the love
 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ” اسلامی مالیات میں جدت و ارتقا” کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس نے اسلامی معیشت کے نظام کے لئے10سفارشات مرتب کیں جن میں اسلام آباد جنرل آف اسلامک فنانس کے نام سے تحقیقی جریدے کی اشاعت، اسلامی مالیات پر ہر سال باقاعدگی سے کانفرنس کا انعقاد، اسلامی مالیات کے فروغ کے لئے قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک، سلامی فنانس میں کورسز اور ڈگری پروگرامز ڈیزائن کرناو دیگر سفارشات شامل ہیں۔ یہ سفارشات کانفرنس سیکریٹری، ڈاکٹر احمد عبدالرحمن نے پیش کیں۔اختتامی تقریب کے صدارت کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی نے کی جبکہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے مہتمم، پروفیسر ڈاکٹر مفتی زبیر عثمانی اور جامعہ محمدی شریف چنیوٹ کے مہتمم، صاحبزادہ محمد قمرالحق مہمانان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی نے کہا کہ کانفرنسز، سیمینارز، علمی  و فکر ی تقریبات کے انعقاد کی وجہ سے کلیہ عربی و علوم اسلامیہ ایک منفرد شناخت رکھتا ہے لیکن اسلامی مالیات پر یہ ہمارا پہلا تجربہ تھا جو اہم علم کی کاوشوں اور مشترکہ جدوجہد سے کامیابی سے ہمکنار ہوا۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ عربی کے عالمی دن کے موقع پر دسمبر میں عربی پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج پیش کی جانے والی سفارشات میں دوسفارشات کو منظور کرنے کا میں ابھی اعلان کرتا ہوں ایک یہ کہ  اس موضوع پر کانفرنس یونیورسٹی کی مستقل تقریب ہوگی، ہر سال اسلامی مالیات پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی، دوسری یہ کہ اسلام آباد جنرل آف اسلامک فنانس کا جریدہ آئندہ سال منعقد ہونے والی کانفرنس سے قبل شائع ہوجائے گا۔ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ کانفرنس کے اِن تین دنوں میں وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی سرپرستی شامل حال رہی ہے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ڈاکٹر مفتی زبیر عثمانی نے کہا کہ اسلامی مالیات کا موضوع اب دنیا بھر میں چل پڑا ہے، دنیا بھر میں علمی اور عملی کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں مروجہ2۔ مالی نظام ناکام ہوگئے ہیں اس لئے دنیا تیسرے نظام کی طرف جارہی ہے جو اللہ رب العزت کا نظام ہے اور اس کے لئے ہم سے نے مل کر محنت کرنی ہے تاکہ اپنے بچوں کو رزق حلال دلا سکیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ اس کانفرنس کے ذریعے اسلامی مالیات پر تحقیق کے مزید راہیں کھول دیں۔حبزادہ محمد قمرالحق نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اسلامی مالیات پر کانفرنس کے انعقاد سے امیدوں کے چراغ روشن ہوئے جس پر یونیورسٹی کا وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود مبارکباد کے مستحق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button