
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کی بابرکت مہینہ میں عوام کو خوراک کی اشیاء سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر / اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ (ضلع دیر پائین) جناب کاشف احسان صاحب کے زیرِ قیادت جناب شبیر احمد (فوڈ انسپکٹر) نےگورگوری چوک، ہسپتال روڈ، خوڑ بازار تیمرگرہ پر واقع جنرل / سپر سٹورزاور فروٹ و سبزی فروشانوں کے دوکانوں کو چیک کیا۔ فوڈ گرین لائسینس کے عدم تجدید اور سرکاری ریٹ سے تجاوز پر متعلقہ دوکانداروں کو فوڈ ایکٹ کے جرمانہ جرمانہ عائد کرکے سرکاری خزانے میں جمع کر دیا گیا۔
تمام دوکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی کہ وہ دوکانوں میں سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور عوام کو سرکاری نرخ پر اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائیں، بصورت ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔