
بونیر(اے ار عابد سے)
مشہور تاغان ابشار نے 24 سالا نوجوان کی جان لے لی ہے۔تاغان ابشار میں جان بحق نو جوان کی شناخت شہاب الدین کے نام سے ہوئی ہے۔تاغان ابشار میں ڈوبنے والے نوجوان کا تعلق گیرو بگڑا سے بتایا جاتا ہے۔تاغان ابشار میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش شودرہ خوڑ سے ملی ہے۔تاغان ابشار میں جان بحق نوجوان کی لاش ڈگر ھسپتال منتقل کیا تو ڈاکٹروں نے پانی میں دم گھٹنے سے موت کی تصدیق کردی ہے۔تاغان ابشار میں جان بحق نوجوان ساتھیوں کے ھمراہ سیاحت کی غرض سے تاغان ابشار گیا تھا۔خاندانی ذرائع نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔تاغان ابشار میں جان بحق نوجوان نہاتے وقت تیز اور ٹھنڈا پانی میں ڈوب کر جان بحق ہوئے تھے۔ساتھیوں نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔تاغان ابشار میں ڈوب کر جان بحق شہاب الدین کی لاش کی تلاش اور ریسکیو کرنے کے بعد ڈگر ہسپتال منتقل کرنے میں ریسکیو ون ون ٹو ٹو ذرائع کے ٹیموں نے دن رات کوشش کی ہے جس کو علاقہ عوام نے سراہا ہے
ادھر بتاتا چلوں کہ تاغان ابشار پہاڑوں اور جنگلات میں گری حسین وادی گوکند تحصیل ڈگر ضلع بونیر میں واقع ہے اور قدرتی ابشار مقامی اور باہر کے سیاحوں کے لئے کشش کا باعث ہے لیکن دور دراز سخت پہاڑی سلسلہ میں بہت زیادہ ہائٹ پر واقع ہونے اور پھسلن والی پھتروں اور تنگ و مشکل ٹریک اور ابشار سے گری پانی کے یخ بستہ تالاب پر کشش ہونے کیساتھ موت کی وادی بھی ہے جہاں اکثر پیر پھسلنے اور ہائٹ پر سے گرنے ٹھنڈا پانی اور گہرا تالاب میں ایسے بہت سے واقعات رونما ہورہے ہیں لیکن سیاحتی مقام ہونے کے باوجود محکمہ سیاحت ضلعی و تحصیل انتظامیہ تحصیل میونسپل انتظامیہ نے سیاحوں کی اسانی اور تحفظ جان کے لئے تاحال کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں جس کیوجہ سے ائے روز سیاحوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں ۔