
کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے یوم تشکر کے موقع پر مصطفیٰ کمال کے حق میں نعرے لگائے،
متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں کامیابی پر 11 فروری کو عزیز آباد کے جناح گراؤنڈ میں یوم تشکر اور جشن کا اہتمام کیا گیا۔
ایم کیو ایم کے یوم تشکر میں جہاں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں معروف اداکارہ حرا مانی بھی اپنے شوہر مانی کے ساتھ جشن کا حصہ بنیں۔
حرا مانی کو سٹیج پر کھڑے ہو کر ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مائیکروفون میں دیکھا جا سکتا ہے۔
حرا مانی مائیک میں کہتی ہیں کہ ’’مصطفیٰ کمال ہے، کمال ہے، ہمارا بھائی آیا ہے، ہم سب کراچی میں امن سے رہیں گے، ہماری سڑکیں بھی بنیں گی، ہمیں ہمارا حق بھی ملے گا، ہم ساتھ رہیں گے‘‘۔ چوڑا سینہ کیونکہ اب کراچی ہے، میں مصطفی کمال کے پاس آیا ہوں۔