
الخدمت فاونڈیشن نے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد کے بعد پشاور میں بھی الخدمت بنوقابل پروگرام کا آغازکردیا ھے جس کے لٸے اسلامیہ کالجیٹ گراونڈ پشاور میں انٹری ٹسٹ کا انعقاد کیا گیاٹسٹ کے لٸے صوبہ بھر سے آٸی ٹی کے 16مختلف کورسز کے لٸے ایک لاکھ 45 ہزار سے زاٸد طلبہ وطالبات نے آن لاٸن رجسٹریشن کی تھی انٹری ٹسٹ کے لٸے الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا نےخصوصی انتظامات کٸے گٸے تھے شدید گرمی کے باوجود انٹری ٹسٹ میں صوبہ بھر سے طلبہ وطالبات نے بھرپور شرکت کی امیر جماعت اسلامی پاکستان اور الخدمت بنو قابل پروگرام کے بانی انجینٸر حافظ نعیم الرحمن انٹری ٹسٹ کے موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان،جنرل سیکرٹری عبدالواسع،سابق سنیٸر صوباٸی وزیر اور بنوقابل پروگرام خیبرپختونخوا کے سرہرست اعلی عنایت اللہ خان،الخدمت کے صوباٸی صدر خالد وقاص، جنرل سیکرٹری محمد شاکر صدیقی،بنوقابل پروگرام کے نیشنل ڈاٸریکٹر عمیر ادریس،چیف ایگزیکٹو سلمان شیخ ،صوباٸی ڈاٸریکٹر بنو قابل پروگرام میاں صہیب الدین کاکاخیل،پروگرام ڈاٸریکٹر کامران زرین سمیت الخدمت فاونڈیشن کے دیگر مرکزی صوباٸی قاٸدین اور صوبہ بھر سے آٸے ھوٸے ضلعی صدور بھی اس موقع پر موجودتھے۔انٹری ٹسٹ کے موقع پر بنوقابل پروگرام کے بانی امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینٸرحافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوٸے اعلان کیا کہ الخدمت پاکستانی نوجوانوں کو مایوسی اور اضطراب سے نکالنے کےلٸے بنوقابل پروگرام کا داٸرہ کار پورے ملک تک پھیلاٸے گی اس وقت بنو قابل پروگرام تیزی کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کی امیدوں کا مرکز ومحور بن رہا ھے اور آج کے انٹری ٹسٹ میں صوبہ بھر سے نوجوانوں اور بہنوں بیٹیوں کا شدید گرمی کے باوجود جوق درجوق شرکت اس کی بات کی دلیل ھے کہ پاکستانی نوجوانوں نے اپنی تمام امیدیں بنوقابل پروگرام سے وابستہ کٸے ہوٸے ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ الخدمت فاونڈیشن پاکستانی نوجوانوں کو ہرگزتنہا نہیں چھوڑے گاانہوں نے الخدمت فاونڈیشن اور بنو قابل پروگرام خیبرپختونخوا کے منتظمین کو ہدایت کی کہ بنوقابل پروگرام کو گراس روٹ لیول تک پہنچاٸے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ وطالبات اس سے استفادہ کرسکے۔
اس سے قبل سابق سینٸر صوباٸی وزیر اور بنوقابل پروگرام خیبرپختونخوا کے سرہرست عنایت اللہ خان اور الخدمت فاونڈیشن کے صوباٸی صدر خالدوقاص نے خطاب کرتے ھوٸے کہا کہ الخدمت بنوقابل پروگرام میں آٸی ٹی سے متعلق 16مختلف کورسز میں داخلے کے لٸے صوبہ بھر سے ایک لاکھ 45 ہزار سے زاٸد طلبہ وطالبات نے آن لاٸن جسٹریشن کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ انٹری ٹسٹ میں کامیاب طلبہ وطالبات کے لٸے ان کے قریب ترین ضلع میں قاٸم کیمپسز میں کلاسوں کا انتظام کیا جاٸے گا اوراس سلسلے میں طلبہ وطالبات کو بغیرکسی معاوضے کےبلکل مفت کورسزکراٸےجاٸیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ھے کہ ھم اگلے پانچ سالوں میں بنوقابل پروگرام کے تحت دس لاکھ نوجوانوں کو آٸی ٹی کورسز کے زریعے ہنر سیکھاکر باعزت روزگار کے قابل بناٸیں۔