سوات: میاں بلہ میں کھائی میں گاڑی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل کبل کے دور افتادہ پہاڑی علاقے میاں بلہ میں سیروتفریح سے واپس جانے والے افراد سے بھری پک۔اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں کے نوجوان پہاڑی میں سیروتفریح کے بعد واپس جاتے ہوئے ڈوغلگی کے مقام پرگاڑی ڈرائیور نورزادہ ولد محمد زادہ سکنہ میاں بیلہ سے بے قابو ہو کرکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیورانورزادہ موقع پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ دیگر20 افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے کبل اورسیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر پندرہ سالہ واجد ولد امیر سلطان بھی زخموں کی تاب نہ۔لاتے ہوئے چل بساجبکہ زخمی افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button