باجوڑ: مبارک زیب خان کا امیدوار دستبردار، پی ٹی آئی کے راحت اللہ کی حمایت کا اعلان

Spread the love

باجوڑ ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا جرگہ کا میاب ، ایم این اے مبارک زیب خان نے پی ٹی آئی امیدوار ملک راحت اللہ کے حق میں اپنا امیدوار میاں حبیب گل دستبردار کردیا ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی قائدین ایم پی اے سہیل آفریدی ، آئی ایس ایف رہنما علامہ اقبال داوڑ ، ایم پی اے انور زیب خان ، نامزد امیدوار ملک راحت اللہ ، انجینئر خائستہ محمد اور دیگر قائدین موجود تھے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم این اے مبارک زیب خان نے کہا کہ میں نے غیر مشروط طور پر پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ملک راحت اللہ کے حق میں اپنا امیدوار میاں حبیب گل دستبردار کردیا ، اور پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بن گیا ہوں۔ اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ملک راحت اللہ کیلئے الیکشن کمپین چلانے کا اعلان کرتا ہوں ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے نمائندہ جرگہ ایم پی اے سہیل آفریدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے جانب سے نمائندہ جرگہ آئے تھے اور باقاعدہ تفصیلی گفتگو ہوئی اور الحمدللہ جرگہ کامیاب ہوگیا اور ریحان زیب خان شہید کے ٹیم نے ہماری حمایت کا اعلان کردیا ، جس پر ہم ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button