سوات: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کے علاقے کبل میں نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔

ایس ایچ او تھانہ کبل بخت زادہ خان کے مطابق واقعہ نواحی علاقے گٹوڈھیرئی میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ستائیس سالہ انورعلی ولد گل زادہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور جائے واردات کے بعد فرار ہوگیا ۔

وجہ قتل فوری طورپرمعلوم نہ ہوسکی ہے تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button