
بونیر(اے ار عابد سے)
مسلم لیگ لائرز کے رہنماء ایڈوکیٹ میاں نعیم الدین باچا اور ایڈوکیٹ علی شیر خان نے ساتھیوں کے ھمراہ اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے خلاف ڈگر میں احتجاج کیا ہے اور سنی اتحاد کے اپیل پر فیصلہ پی ٹی ائی کے حق میں کرنے پر تعجب کا اظہار کیا ہے اور اس فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دے کر مسترد کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈوکیٹ میاں نعیم الدین باچا اور ایڈوکیٹ علی شیر خان نے دلیل دی ہے کہ جب اپیل سنی اتحاد کی جانب سے تھا تو مخصوص نشستیں پی ٹی ائی کو دینے کا فیصلہ عدالتی تاریخ اور قانونی سمجھ سے باہر ہے اور مذید کہا کہ ایسے عدالتی فیصلے کسی صورت قبل قبول نہیں ہیں۔انہوں نے ملک میں جاری ترقی کے عمل مسلم لیگ اور اتحادیوں کے محب وطنی اور شب و روز محنت کا نتیجہ قرار دیا اور مخالف سیاسی جماعتوں پر ترقی اور خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگایا اور مذید کہا کہ قانون دانوں کی سمجھ سے باہر عدالتی فیصلوں سے سیاسی تناو میں اضافے کا خدشہ ہے جس سے ملک کے اھم اداروں اور ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اسلئے مسلم لیگ لائرز اور مالم لیگ نواز پارٹی قیادت اور کارکنان اس فیصلے کے حق میں نہیں ہیں اور اس فیصلے پر اپنا اذاد رد عمل عوام کے سامنے رکھتے ہیں۔