دیر پائین: ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام "بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو” کا انعقاد

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل / فوکل پرسن گرین گروتھ اسٹریٹیجی – بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو کے زیر نگرانی ڈسٹرکٹ یوتھ آفس نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات دیر لوئر کے تعاون سے "گرین گروتھ اسٹریٹیجی – بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو” کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر دیر لوئر کے نوجوانوں میں تقریباً 1,000 پودے تقسیم کیے گئے، ماحولیاتی تحفظ ، گلوبل وارمنگ اور کمیونٹی کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شجرکاری مہم کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) / فوکل پرسن "گرین گروتھ اسٹریٹجی – بلین ٹری پلس پلانٹیشن ڈرائیو”، جناب بشیر خان نے کیا، جنہوں نے اس اہم ماحولیاتی کوشش کے آغاز کے موقع پر باوقار طور پر پہلا درخت لگایا۔ تقریب میں معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں شفیع اللہ خان ایم پی اے کے نمایندہ ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر جناب شاہد خان، ڈی ایف او جناب آصف خان، ایس ڈی ایف او جناب یونس خان، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب شہزاد طارق، چیئرمین ایم وائی اے جناب قاضی حنیف، سلیمان۔ جناب مزمل شاہ ، عبید جان شامل تھے۔
صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کے جذبے اور عزم کو اجاگر کیا۔ مزید برآں، دیر لوئر کے رضاکاروں نے اس مہم میں ایک اہم کردار ادا کرنے کا عزم کیا، اور موسمیاتی عمل اور ماحولیاتی ذمہ داری کے لیے اپنی لگن کا مظاہرہ کیا۔ شجرکاری مہم کی کامیابی میں ان کی فعال شرکت اور تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہیں۔۔ اس مون سون شجرکاری مہم میں نہ صرف جنگلات کی بحالی کی کوششوں میں حصہ ڈالا بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک تعلیمی پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کیا، جو ماحولیاتی استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور رضاکاروں کی اجتماعی کوششوں نے دیر لوئر میں ایک سرسبز مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔ تقریب کے اختتام پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان نے شرکا میں تعریفی اسناد تقسیم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button