
بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)
انصاف لیبر ونگ کے ضلعی صدر دلاوار خان نے کہا کہ دس مارچ کو بانی پی ٹی آئی کے کال پر انصاف لیبر ونگ کے ہزاروں کارکنان حاليہ انتخابات مبینہ دندلی اور مینڈیٹ چوری کے خلاف ملاکنڈ میں پرامن اختجاجی مظاہرہ کرینگے پی ٹی آئی کے پاس ملکی نظام جام کرنے کی صلاحيت ہے ان حیالات کا اظہار انہوں نے الہ ڈھنڈ ڈھیری میں انصاف لیبر ونگ کے سینئرنائب صدر واحد خان کے رہائشی گاہ ڈھیری خان کے ہجرے میں ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انصاف لیبرونگ ملاکنڈ ریجن کے صدر شفیع اللہ خان تحصیل صدر عبدالوکیل خان تحصیل صدر اقبال حسین پرویز خان گل نواب خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کال پر دھاندلی اور نتائج تبدیل کرنے کے خلاف اتوارکے روز ملاکنڈ کے ہزاروں کارکنوں انصاف لیبر ونگ کے ضعلی قیادت میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کرینگےانہوں نے کہا کہ پنجاب سندھ اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کے تنائج زبردستی تبدیل کیے گئےاور ان صوبوں میں پی ٹی آئی کی کارکنوں کی عملی زندگی احتجاج کی بدولت مفلوج ہوکررہ گئی ہے انہوں نے واضع کیا کہ عمران خان کی کال پر پورے پاکستان کو جام کرنے کی طاقت رکھتے ہیں مگر پی ٹی آئی پرامن اور امن پسند لوگ ہے انصاف لیبرونگ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ واپس اور عمران خان کو فی الفور رہا کیا جائے۔۔